ٹیوٹا حکومت پنجاب کا ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل ٹیکنالوجی(IST) کو سینٹر آف ایکسیلنس کا درجہ دے کر جدید طرز پر سی بی ٹی اے (CBTA) کورسسز کے آغاز کا منصوبہ قابل ستائش ہے۔ جو کہ سیالکوٹ کے نوجوان مرد اور خواتین کو ہنر مند بنا کر سیالکوٹ سے سرجیکل ایکسپورٹ انڈسٹری میں اضافے کا سبب بنے گا ٹیوٹا حکومت پنجاب نے سرجیکل انڈسٹری کے ماہرین کی مشاورت سے مندرجہ ذیل شعبوں میں CBTA کا نصاب تیار کیا ہے۔
1) کیڈ (لیول 2 تا 4)
2) میکینیکل ٹیکنالوجی (مشینسٹ) (لیول 2 تا 4)
3) سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچرنگ ٹیکنیشن (لیول 2 تا 4)
4) ویلڈر (لیول 2 تا 4)
اس حوالے سے یوسف حسن باجوہ صاحب چیئرمین SIMAP اور Convener Centre Advisory Board MIDC-IST اور فیضان الحق مرزا صاحب سابقہ وائس چیئرمین SIMAP اور میمبر سینٹر آف ایکسیلنس بورڈ آف منیجمنٹ آپ کو تفصیلاً آگاہ کر رہے ہیں کہ آپ بھی ان جدید CBTA کورسسز میں داخلہ لیں اور یہ ہنر سیکھ کر سرجیکل سیکٹر کےمختلف شعبوں میں اپنی اپنی خدمات سر انجام دیں اور خود کو ہنر مند افراد بنائیں اور اپنے اور اپنے خاندان اور اپنی قوم کا مستقبل سنواریں۔
انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل ٹیکنالوجی(IST)میں مندرجہ ذیل تین کورسسز جن کی تفصیل درج ذیل ہے:-
1) کیڈ لیول 2
2) مکینکل ٹیکنالوجی (مشینسٹ ٹرنر) لیول 2
3) سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچرنگ ٹیکنیشن لیول 2
مندرجہ بالا CBTA کورسسز میں داخلے جاری ہیں جن کی کلاسسز کا آغاز یکم اکتوبر 2024 سے ہو رہا ہے۔
برائے مہربانی دونوں معزز احباب جن کا تعلق سرجیکل انڈسٹری سے ہے ان کا پیغام توجہ سے سنیں اور جدید CBTA کورسسز سے فائدہ حاصل کریں۔ شکریہ
داخلے کے خواہش مند خواتین و حضرات ذیل میں دیئے گئے متعلقہ نمبر پر رابط کریں۔
0300-7113225(کیڈ لیول 2)
0321-7101431 سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچرنگ ٹیکنیشن (لیول 2)
0333-8656235 میکینیکل ٹیکنالوجی (مشینسٹ ٹرنر)(لیول 2)